پاکستان نے راولپنڈی میں دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر دو میچز کی سیریز 0-1 سے جیت لی۔ یہ رواں سال پاکستان کی پہلی ٹیسٹ سیریز فتح ہے۔
سری لنکا کی ٹیم دوسری اننگز میں 316 رنز پر آؤٹ ہوئی جبکہ پاکستان نے 90 رنز کا ہدف 13 اوورز میں حاصل کر لیا۔ عامر جمال 34 اور اذان اویس 32 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
فاسٹ بولر محمد عباس سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے اور 8 ٹیسٹ میچز میں 39 وکٹوں کے ساتھ 2026 کے سب سے کامیاب ٹیسٹ بولر بن گئے ہیں۔