پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کی چیمپئن بن گئی۔ ڈھاکہ میں بھارت کے خلاف فائنل مسلسل بارش کے باعث نہ ہو سکا۔
حکام نے بہتر نیٹ رن ریٹ اور لیگ مرحلے میں بھارت کے خلاف فتح کی بنیاد پر پاکستان کو فاتح قرار دیا۔ اس سے قبل سیمی فائنل میں پاکستان نے آخری گیند پر بھارت کو ایک وکٹ سے شکست دی تھی، جب نعمت اللہ نے آخری دو گیندوں پر چھکا اور چوکا لگایا۔
بھارتی ایسوسی ایشن نے فائنل کے بغیر ٹرافی دینے پر اعتراض کیا ہے۔