جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کے مطابق حکومت کے ساتھ کمیٹی سطح پر مذاکرات مکمل ہو گئے ہیں اور وزیراعظم شہباز شریف اور حافظ نعیم الرحمان 24 یا 25 نومبر کو ریلیف پیکیج کو حتمی شکل دیں گے۔
جماعت اسلامی نے 85 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی میں بتدریج کمی، ایک ہزار سی سی تک گاڑیوں کو سبسڈی دینے اور ساڑھے 12 ایکڑ تک کے کسانوں کو ریلیف کی تجاویز دی ہیں۔
دوسری جانب آئی ایم ایف نے موٹر سائیکل، رکشہ اور چھوٹی گاڑیوں کے لیے 75 ارب روپے کی پیٹرول سبسڈی مرحلہ وار ختم کرنے پر زور دیا ہے۔