حیدرآباد کے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ٹنڈو میر غلام حسین نے ٹی فور ایجوکیشن کے ورلڈز بیسٹ اسکول پرائزز 2026 میں کمیونٹی کولیبوریشن کیٹیگری میں دنیا بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔
اسکول نے دو شفٹوں کا نظام متعارف کرایا تاکہ گھریلو ذمہ داریاں یا کام کرنے والی طالبات صبح یا شام میں سے کسی بھی وقت پڑھ سکیں۔ اساتذہ گھروں کا دورہ کر کے والدین کو بیٹیوں کی تعلیم جاری رکھنے پر قائل کرتے ہیں۔