چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے دسمبر 2026 میں قومی ٹیم، پاکستان شاہینز اور پاکستان انڈر 19 ٹیم پر مشتمل ایک ہفتے کی سہ فریقی سیریز کرانے کا اعلان کیا ہے۔
اسلام آباد میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں سے ملاقات کے دوران محسن نقوی نے کہا کہ کوشش ہے کہ یہ میچز پشاور میں ہوں اور ایک دو روز میں تاریخوں کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔ اس موقع پر ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور عاقب جاوید بھی موجود تھے۔