نئے صوبوں کے معاملے پر سندھ حکومت اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے الزام لگایا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے فسادات کرانے کی سازش تیار کی ہے، تاہم انہوں نے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔
شرجیل میمن نے کہا کہ ایک قوم پرست جماعت اور ایم کیو ایم نے 29 نومبر کو ایک ہی مقام پر جلسوں کا اعلان کیا ہے، اس لیے اس روز کسی جماعت کو ریلی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ جماعتوں سے رابطے کے لیے چار رکنی کمیٹی بنا دی گئی ہے۔
دوسری جانب ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے بلاول بھٹو کے خونریزی سے متعلق بیان پر عدالت سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا، جبکہ ایم کیو ایم نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ سے استعفے کا مطالبہ بھی دہرایا ہے۔