کراچی میں گندم کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور سرکاری درآمدی گندم سے تیار آٹے کی قیمت پر محکمہ خوراک سندھ اور فلور ملز کے درمیان مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں۔
فلور ملز سرکاری گندم کا آٹا 146 روپے فی کلو دینے پر تیار ہیں جبکہ سندھ حکومت 140 روپے فی کلو قیمت مقرر کرنے پر بضد ہے۔ درآمدی گندم ملز کو 5 ہزار روپے فی بوری کے حساب سے مل رہی ہے۔
اوپن مارکیٹ میں گندم کی قلت کے باعث منافع خور من مانے نرخ وصول کر رہے ہیں اور فلور ملز ایسوسی ایشن نے سپلائی میں بڑھتے فرق پر خبردار کیا ہے۔