وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں کراچی کے لیے 500 الیکٹرک بسوں کی خریداری کی منظوری دے دی گئی۔
سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اور ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کے درمیان معاہدے کے تحت 37 ارب 97 کروڑ روپے کے منصوبے میں 300 بڑی اور 200 چھوٹی بسیں، 125 چارجنگ یونٹس، تین ڈپو اور 499 بس شیلٹرز شامل ہیں۔
کابینہ نے پانی اور نکاسی آب کے لیے 54 کروڑ ڈالر کے اسٹار واش پروگرام کی بھی منظوری دی۔ وزیراعلیٰ نے پینے کے صاف پانی اور ڈرینج اسکیموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔