کے الیکٹرک نے ہفتہ 21 نومبر کو کراچی کے 2 ہزار 129 فیڈرز میں سے 76 فیڈرز پر مرمت کے کام کا شیڈول جاری کیا ہے، جس کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔
مرمت کا کام صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہے گا، تاہم بندش کا دورانیہ علاقے کے لحاظ سے مختلف ہو سکتا ہے۔ کام مکمل ہونے کے بعد بجلی بحال کر دی جائے گی۔
کے الیکٹرک کے مطابق یہ معمول کی مرمت ہے جس کا مقصد ترسیلی نظام کو بہتر بنانا ہے۔ شکایات کے لیے 118 ہیلپ لائن پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔