کراچی سے امریکی سرکاری اداروں کا ڈیٹا فروخت کرنے کے الزام میں ملزم گرفتار

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے کراچی کے علاقے منظور کالونی میں چھاپہ مار کر ایک شخص کو گرفتار کیا ہے، جس پر امریکی سرکاری اداروں اور پولیس محکموں سے متعلق حساس ڈیٹا آن لائن فروخت کرنے کا الزام ہے۔

ایجنسی کے مطابق ملزم “ڈی پی بروس” کے نام سے لیک بیس فورم اور ٹیلیگرام پر ڈیٹا بیچتا تھا اور ادائیگیاں بٹ کوائن سمیت کرپٹو کرنسی میں وصول کرتا تھا۔ اس کے لیپ ٹاپ سے ایف بی آئی، سی آئی اے اور امریکی محکمہ خارجہ و دفاع سے متعلق فائلیں ملنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

More From Author

کراچی سے امریکی سرکاری اداروں کا ڈیٹا فروخت کرنے کے الزام میں ملزم گرفتار

کراچی کی عدالت نے اقرار الحسن پر فرد جرم عائد کر دی، صحت جرم سے انکار