گورنر خیبر پختونخوا کی مشیر برائے اطلاعات ثمر ہارون بلور نے کہا ہے کہ گزشتہ پانچ ہفتوں کے دوران صوبے میں دہشت گردی کے واقعات میں 80 فیصد کمی آئی ہے، جس کا سہرا موجودہ حکومت کی امن و امان پالیسی کو جاتا ہے۔
مردان پریس کلب میں صوبائی کابینہ کے دیگر ارکان کے ہمراہ گفتگو میں انہوں نے کہا کہ غیر معمولی سیکیورٹی صورتحال کے باعث ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے، تاہم انسداد دہشت گردی کارروائیاں عوامی خدمات کی قیمت پر نہیں ہوں گی۔
ثمر بلور نے بتایا کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات میں 19 ارب روپے کی مبینہ کرپشن کا مقدمہ جلد درج کیا جائے گا، جبکہ سابق حکومت کے ترقیاتی منصوبے اور محکمہ معدنیات کے تمام ٹھیکے منسوخ کر دیے گئے ہیں۔