ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملیر فہمیدہ عباسی کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن حدید میں ماں اور بیٹی کے قتل کے مرکزی ملزم کو لاڑکانہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کی خصوصی ٹیم نے ملزم مبشر کو گرفتار کر کے اس سے پستول اور موٹر سائیکل برآمد کی۔ مقدمہ مقتولہ کے شوہر کی مدعیت میں اسٹیل ٹاؤن تھانے میں درج ہے۔
پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ اس کی لڑکی سے اسنیپ چیٹ پر دوستی تھی اور تلخ کلامی کے بعد اس نے فائرنگ کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش جاری ہے۔