جعلی ادویات کی روک تھام کے لیے وزیراعظم شہباز شریف 24 نومبر کو اسلام آباد میں محفوظ دوا ایپ کا افتتاح کریں گے۔
صارفین دوا کے ڈبے پر موجود 2D بارکوڈ اسکین کر کے دوا کی اصلیت، میعاد ختم ہونے کی تاریخ، استعمال کی ہدایات اور قیمت جان سکیں گے۔
9 اکتوبر کے بعد تیار ہونے والی تمام ادویات پر منفرد 2D بارکوڈ اور سیریل نمبر لازمی ہے، جبکہ ڈریپ اس نظام کی نگرانی کرے گی۔