سینئر صحافی اور انسانی حقوق کے کارکن حسین نقی اتوار کو لاہور میں انتقال کر گئے۔
انہوں نے طویل عرصے تک ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان اور مختلف جرائد کے ساتھ کام کیا اور آزادی صحافت کے لیے جدوجہد کی۔
صدر آصف علی زرداری نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صحافت اور جمہوری اقدار کے فروغ میں ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔