ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 30 نومبر سے 2 دسمبر تک روس کا دورہ کریں گے، ان کے ہمراہ تاجروں کا بڑا وفد ہوگا۔
دورے میں صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر بات ہوگی، جبکہ وزیراعظم ماسکو میں مشترکہ بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے۔
دونوں ممالک کے حکام 23 اور 24 نومبر کو ماسکو میں دوطرفہ ادائیگیوں کے نظام پر بات چیت کریں گے، جس سے تجارت بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے۔