ذیابیطس ایسوسی ایشن آف پاکستان نے کراچی میں عالمی یوم ذیابیطس کی کانفرنس میں اعلان کیا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار ذیابیطس کی روک تھام اور کنٹرول کا قومی پروگرام شروع کیا جا رہا ہے۔
سیکریٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹر عبدالباسط کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت اور وزارت صحت کے تعاون سے تیار پروگرام اسی ماہ اسلام آباد سے شروع ہوگا۔ پہلے مرحلے میں عوامی آگاہی اور ریپڈ اسکور کے ذریعے خود جانچ، جبکہ اگلے مرحلے میں ملک بھر میں علاج کی سہولیات قائم کی جائیں گی۔
انہوں نے بتایا کہ مساجد کے ذریعے آگاہی اور اسکریننگ کا ماڈل 2027 کے آغاز میں پاکستان میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔