پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں 23 دسمبر تک توسیع کر دی ہے۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے نئے نوٹم کے مطابق پابندی کراچی اور لاہور دونوں فلائٹ انفارمیشن ریجنز پر لاگو ہوگی اور فوجی پروازیں بھی اس میں شامل ہیں۔
دونوں ممالک نے اپریل 2025 میں پہلگام واقعے کے بعد ایک دوسرے کی پروازوں کے لیے فضائی حدود بند کی تھیں۔