پاکستان بیورو آف شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ (جولائی تا اکتوبر) میں ملکی برآمدات 8.8 فیصد اضافے کے ساتھ ریکارڈ 11 ارب 37 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ سال اسی عرصے میں 10 ارب 40 کروڑ ڈالر تھیں۔
حکومت نے اس اضافے کو بجٹ میں برآمد کنندگان کے لیے ٹیکس میں کمی، ریفنڈز کی تیز ادائیگی اور آسان قرضوں جیسے اقدامات کا نتیجہ قرار دیا ہے۔