Illustration of an open-pit coal mine and power plant in the desert

تھر کول کی بجلی سے پورا پاکستان مستفید ہو رہا ہے: شرجیل میمن

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ تھر کول سے پیدا ہونے والی بجلی قومی گرڈ میں شامل ہو چکی ہے اور اس سے پورا پاکستان مستفید ہو رہا ہے۔

گرین انرجی سے متعلق تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کوئلہ نکالنے پر ایک ارب ڈالر خرچ کر چکی ہے۔ سندھ ملک کا پہلا صوبہ ہے جس نے الیکٹرک بسیں چلائیں، جبکہ خواتین کو مفت اسکوٹیاں اور نوجوانوں کو سولر پینل اور الیکٹرک گاڑیوں کی تربیت دی جا رہی ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ دیہی سندھ کے کئی علاقوں میں 16 سے 20 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، جس کی ذمہ داری کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو پر عائد ہوتی ہے۔

More From Author

سندھ میں گندم کاشتکاروں کے لیے فی ایکڑ 4 ہزار روپے سبسڈی کا اعلان

Illustration of a hacked laptop showing a red padlock

پاکستان میں ایک سال کے دوران 94 لاکھ سے زائد سائبر حملے: کیسپرسکی