سندھ میں گندم کاشتکاروں کے لیے فی ایکڑ 4 ہزار روپے سبسڈی کا اعلان

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ وہیٹ گروورز سپورٹ پروگرام 2026-27 کی افتتاحی تقریب میں 25 ایکڑ تک زمین رکھنے والے گندم کاشتکاروں کے لیے فی ایکڑ 4 ہزار روپے سبسڈی کا اعلان کیا۔ پروگرام کا افتتاح چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کیا۔

محکمہ خوراک کو گندم فروخت کرنے والے کسانوں کو فی من 2 ہزار روپے اضافی دیے جائیں گے جبکہ رواں سیزن کے لیے گندم کی سرکاری قیمت 4 ہزار 500 روپے فی من مقرر کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ نے تھرپارکر اور عمرکوٹ کے 25 دیہات کو قحط زدہ قرار دیتے ہوئے ہر متاثرہ خاندان کو 8 ہزار روپے تین اقساط میں دینے کا اعلان بھی کیا، جن میں پہلی قسط یکم دسمبر تک ادا کی جائے گی۔

More From Author

ملک میں سونا فی تولہ 15 ہزار 400 روپے سستا

Illustration of an open-pit coal mine and power plant in the desert

تھر کول کی بجلی سے پورا پاکستان مستفید ہو رہا ہے: شرجیل میمن