ترکیہ کا سیسمک تحقیقی جہاز اوروچ رئیس پاکستان کے سمندری علاقوں میں تیل اور گیس کے ممکنہ ذخائر کا سروے کرنے کے لیے کراچی پہنچ گیا ہے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اسے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان توانائی تعاون کا نیا باب قرار دیا۔
جہاز تقریباً دو ماہ تک سروے کرے گا۔ ترک کمپنی ٹی پی اے او کو پانچ ایکسپلوریشن بلاکس کے لائسنس مل چکے ہیں اور سروے کے بعد 2027 میں ڈرلنگ شروع ہونے کی توقع ہے۔
استقبالیہ تقریب میں گورنر سندھ نہال ہاشمی، وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک اور ترک وزیر توانائی الپ ارسلان بیرقدار نے شرکت کی۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سیسمک سروے ذخائر کی ضمانت نہیں دیتا، تاہم ان کی تلاش کے لیے یہ ضروری ہے۔