کراچی میں سپر ہائی وے کے قریب خادم سولنگی گوٹھ میں ملزم کی گرفتاری کے لیے آنے والی ملتان پولیس کی ٹیم کی کارروائی کے دوران فائرنگ سے 35 سالہ حمزہ جاں بحق جبکہ پنجاب پولیس کا اے ایس آئی اصغر ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔
ڈی ایس پی سہراب گوٹھ کے مطابق پنجاب پولیس نے کارروائی سے پہلے مقامی تھانے کو آگاہ نہیں کیا تھا اور نہ ہی تھانے میں کوئی اندراج کیا گیا۔ زخمی اہلکار کی حالت خطرے سے باہر ہے، جبکہ ایسٹ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔