سوئس ادارے آئی کیو ایئر کے مطابق اتوار کی صبح 9 سے 10 بجے کے درمیان 538 کی ریڈنگ کے ساتھ لاہور ایک بار پھر دنیا کا آلودہ ترین بڑا شہر رہا۔ 300 سے زائد ریڈنگ کو خطرناک قرار دیا جاتا ہے۔
بہاولپور میں 463، سرگودھا میں 382 اور ملتان میں 255 ریڈنگ ریکارڈ کی گئی۔ کئی دنوں سے جاری اسموگ کے باعث شہریوں کو گلے کی خراش، سانس لینے میں دشواری اور آنکھوں میں جلن کا سامنا ہے۔
ماہرین نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز، ماسک کے استعمال اور کھڑکیاں بند رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔