اسلام آباد میں چار روزہ گندھارا اسٹریٹجک ڈائیلاگ 2026 اختتام پذیر ہو گیا، جس میں بین الاقوامی بدھ راہبوں اور اسکالرز نے گندھارا کو پائیدار مذہبی اور ثقافتی مقام کے طور پر ترقی دینے پر زور دیا۔
وزیراعظم کی گندھارا ٹاسک فورس کے کوآرڈینیٹر عمران شوکت نے بدھ زائرین کے لیے خصوصی ویزا کیٹیگری، راہبوں کے لیے طویل مدتی ملٹیپل انٹری ویزا، این او سی کے آسان طریقہ کار اور تاریخی مقامات کے قریب مراقبہ ہالز کی تجاویز پیش کیں۔
شرکا نے کہا کہ مقامی آبادی کو نہ صرف معاشی فائدہ ملنا چاہیے بلکہ انہیں ان مقامات کی ثقافتی اہمیت کا شعور بھی ہونا چاہیے۔