Illustration of an excavator demolishing a fire-damaged building

گل پلازہ کی مسماری: ایس بی سی اے نے بولیاں کھول دیں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ کی مسماری کے لیے تکنیکی بولیاں کھول دی ہیں۔ اتھارٹی کو 17 کمپنیوں کی جانب سے بولیاں موصول ہوئیں۔

اہل کمپنیوں کا اعلان 24 نومبر کو کیا جائے گا اور اسی روز مالی بولیاں بھی کھولی جائیں گی۔ منتخب کمپنی کو ورک آرڈر ملنے کے سات دن کے اندر کام شروع کر کے 90 دن میں عمارت گرانا ہوگی، جبکہ ملبہ ہٹانا اور زمین ہموار کرنا بھی ٹھیکے میں شامل ہے۔

واضح رہے کہ 17 جنوری کی رات گل پلازہ میں لگنے والی آگ پر 32 گھنٹے سے زائد وقت میں قابو پایا گیا تھا۔ سانحے میں جاں بحق افراد کی تعداد 74 ہو چکی ہے۔

More From Author

کراچی میں آٹے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

Illustration of police car lights and crime scene tape on a highway at night

کراچی: سپر ہائی وے پر پنجاب پولیس کی کارروائی کے دوران فائرنگ، ایک شخص جاں بحق