کراچی میں گندم کی درآمد کے باوجود آٹے کی قیمتوں میں کمی نہ آ سکی اور جمعہ کو کھلی مارکیٹ میں آٹا فی کلو 10 روپے اضافے کے بعد 150 روپے کا ہو گیا۔
آٹے کے نئے نرخ
- کھلی مارکیٹ کا آٹا: 150 روپے فی کلو
- فائن آٹا: ہول سیل 190 روپے، ریٹیل 210 روپے فی کلو
- ڈھائی نمبر آٹا: ہول سیل 168 روپے، ریٹیل 180 روپے فی کلو
- چکی کا آٹا: ہول سیل 210 روپے، ریٹیل 220 روپے فی کلو
شہریوں کا کہنا ہے کہ منافع خور من مانے نرخ وصول کر رہے ہیں اور درآمدی گندم آنے کے باوجود انہیں مہنگا آٹا خریدنا پڑ رہا ہے۔