سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے موبائل ایپس کے ذریعے دیے جانے والے قرضوں پر سالانہ شرح منافع 274 فیصد سے کم کر کے 90 فیصد کر دی ہے۔
نئے قواعد کے تحت 10 ہزار روپے کے قرض پر روزانہ زیادہ سے زیادہ لاگت 24 روپے 66 پیسے ہوگی، قرض کی حد 50 ہزار روپے اور مدت 90 دن ہوگی۔ قرض لینے سے پہلے یقینی بنائیں کہ ایپ ایس ای سی پی سے لائسنس یافتہ ہو۔