سندھ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیزز (ایس آئی سی وی ڈی) نے جنوری سے اکتوبر 2026 کے دوران صوبے بھر میں ہارٹ اٹیک کے 22 ہزار 639 مریضوں کو مفت ہنگامی علاج فراہم کیا۔
اسی عرصے میں ادارے نے 1,626 اوپن ہارٹ سرجریز مفت کیں جن میں 1,406 بالغ اور 220 بچے شامل ہیں۔
- 30 چیسٹ پین یونٹس کے ذریعے تقریباً 4 لاکھ 64 ہزار ایمرجنسی مریضوں کو سہولت
- ایمرجنسی اور ٹرائج میں 5 لاکھ 98 ہزار 401 مریضوں کا معائنہ
- 55 ہزار 846 شدید بیمار مریض داخل کیے گئے
- بچوں کے 1,660 کیتھ لیب پروسیجرز اور 37 ہزار 679 ایکو کارڈیوگرام
ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکبر سیال کے مطابق ادارہ بڑوں کے ساتھ بچوں کے دل کے امراض کے علاج پر بھی خصوصی توجہ دے رہا ہے۔