پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے سپریم کورٹ، وفاقی آئینی عدالت اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹسز کو اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے خط لکھ کر صحت سے متعلق خدشات کا اظہار کیا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹروں نے انہیں برین ہیمرج اور ہارٹ اٹیک کے خطرے سے آگاہ کیا ہے اور ان کا بلڈ پریشر 193 تک پہنچ گیا تھا۔ ان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان خان نے حکومت سے فوری طبی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔