درآمدات میں اضافے کے بعد کراچی میں ایل پی جی کی قیمت میں 80 روپے فی کلو تک کمی ہو گئی ہے اور اب یہ تقریباً 450 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے، جو پہلے 530 روپے تھی۔
پورٹ قاسم اتھارٹی کے مطابق 12 سے 18 نومبر کے دوران چھ ایل پی جی بردار جہاز پاکستان پہنچے۔ تاہم مارکیٹ قیمت اب بھی اوگرا کے مقرر کردہ نرخ سے زیادہ ہے۔