اسلام آباد پولیس کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے سیکریٹری مفتی ابرار احمد کی گرفتاری میں تعاون کے لیے گزشتہ 36 گھنٹوں کے دوران جے یو آئی (ف) کی سینئر قیادت، بشمول سینیٹر کامران مرتضیٰ، سے متعدد بار رابطہ کیا گیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت مفتی ابرار کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر چکی ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق آئی نائن فور میں غیر قانونی اجتماع کے دوران پولیس پر پتھراؤ کیا گیا اور سرکاری گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا۔ جے یو آئی (ف) نے الزامات کو جھوٹا قرار دیا ہے۔
دوسری جانب جے یو آئی (ف) نے 24 نومبر کو لاہور میں ہونے والی اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق کانفرنس کا ایجنڈا ان کے منشور اور مطالبات سے مطابقت نہیں رکھتا۔