کراچی میں ٹریفک پولیس کی پٹرولنگ گاڑی کو ٹکر مار کر فرار ہونے والے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
ٹکر سے پولیس گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھ گئی تاہم اہلکار محفوظ رہے۔ ملزم کو منگل کو گرفتار کر کے ڈیفنس تھانے کے حوالے کیا گیا اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔