کراچی کے اسپتالوں میں ریبیز سے دو بچے جاں بحق ہو گئے، جس کے بعد رواں سال سندھ میں ریبیز سے اموات کی تعداد 41 ہو گئی ہے۔
فقیرا گوٹھ کی پانچ سالہ بچی کو تین ماہ قبل آوارہ کتے نے کاٹا تھا اور اسے اینٹی ریبیز ویکسین نہیں لگائی گئی تھی، وہ انڈس اسپتال میں جاں بحق ہوئی۔ جھل مگسی کا 12 سالہ لڑکا جناح اسپتال میں دم توڑ گیا۔
کتے کے کاٹنے کی صورت میں زخم کو فوراً صابن اور بہتے پانی سے کم از کم 15 منٹ دھوئیں اور فوری طور پر ایسے اسپتال جائیں جہاں ویکسین اور امیونوگلوبیولن دستیاب ہو۔