سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دو الگ الگ کارروائیوں میں 15 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔
یہ کارروائیاں فتنہ الہندوستان کے خلاف جاری آپریشن ردالفتنہ 3 کا حصہ تھیں۔ پہلی کارروائی میں 5 اور دوسری میں 10 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ ٹھکانے تباہ اور اسلحہ برآمد کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق کلی پسند خان، موسیٰ خان، خراسانی اور کفتری کے علاقے کلیئر کرا لیے گئے ہیں اور کارروائیاں جاری رہیں گی۔