وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مزید 4 لاکھ 16 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان مقامی طور پر 2 لاکھ ٹن چینی خرید کر برآمد کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں 10 لاکھ ٹن سے زائد اضافی چینی موجود ہے اور برآمد نہ ہونے کی صورت میں کسانوں کو گنے کی قیمت ادا کرنا مشکل ہو جائے گا۔ آئی ایم ایف نے شوگر سیکٹر کو مکمل ڈی ریگولیٹ کرنے کی شرط رکھی ہے۔