وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر دنیا کے 500 بااثر ترین مسلمانوں کی فہرست “دی مسلم 500” کے 2027 ایڈیشن میں مشترکہ طور پر پہلے نمبر پر آ گئے ہیں۔
دونوں پاکستانی رہنما سعودی فرمانروا شاہ سلمان، ولی عہد محمد بن سلمان اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ اس اعزاز میں شریک ہیں۔ فہرست اردن کا رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر شائع کرتا ہے، جس نے اس درجہ بندی کو مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے سے جوڑا ہے۔