فیول ریلیف: وزیراعظم اور حافظ نعیم کی آئندہ ہفتے ملاقات، آئی ایم ایف کا پیٹرول سبسڈی ختم کرنے پر زور

جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کے مطابق حکومت کے ساتھ کمیٹی سطح پر مذاکرات مکمل ہو گئے ہیں اور وزیراعظم شہباز شریف اور حافظ نعیم الرحمان 24 یا 25 نومبر کو ریلیف پیکیج کو حتمی شکل دیں گے۔

جماعت اسلامی نے 85 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی میں بتدریج کمی، ایک ہزار سی سی تک گاڑیوں کو سبسڈی دینے اور ساڑھے 12 ایکڑ تک کے کسانوں کو ریلیف کی تجاویز دی ہیں۔

دوسری جانب آئی ایم ایف نے موٹر سائیکل، رکشہ اور چھوٹی گاڑیوں کے لیے 75 ارب روپے کی پیٹرول سبسڈی مرحلہ وار ختم کرنے پر زور دیا ہے۔

More From Author

حیدرآباد کا سرکاری گرلز اسکول ورلڈز بیسٹ اسکول پرائز میں دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر

پاک فضائیہ میں میڈیکل آفیسرز کی بھرتی: 23 نومبر تک آن لائن درخواست دیں