سائبر سیکیورٹی کمپنی کیسپرسکی کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان میں ڈیوائسز اور ویب کے ذریعے 94 لاکھ سے زائد سائبر حملے کیے گئے۔ یہ اعداد و شمار اسلام آباد میں سائبر تھریٹ انٹیلی جنس سمٹ 2026 میں جاری کیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق 63 لاکھ سے زائد حملے ڈیوائسز پر اور 31 لاکھ سے زائد ویب کے ذریعے ہوئے۔ بیک ڈور حملوں میں 50 فیصد اضافہ ہوا اور ان کی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار سے تجاوز کر گئی، جن کے ذریعے ہیکرز متاثرہ کمپیوٹر کا کنٹرول حاصل کر کے حساس معلومات چرا سکتے ہیں۔
صارفین کو چاہیے کہ موبائل اور کمپیوٹر اپ ڈیٹ رکھیں، مشکوک لنکس پر کلک نہ کریں اور مضبوط پاس ورڈ کے ساتھ ٹو فیکٹر تصدیق استعمال کریں۔