Volodymyr Zelensky,

ٹرمپ: روس۔یوکرین جنگ ختم ہوگی، لیکن وقت کا تعین ممکن نہیں

واشنگٹن – امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو امید ظاہر کی کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ بالآخر ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ کوئی یہ نہیں بتا سکتا کہ یہ کب ممکن ہوگا۔

وائٹ ہاؤس میں یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ انہیں یقین ہے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن بھی جنگ کے خاتمے کے خواہاں ہیں۔ ان کے بقول: “یہ جنگ ختم کرنے کا ایک حقیقی موقع ہے، اور میرا مقصد یوکرینی عوام کی خوشحالی ہے۔”

امریکی صدر نے اس امکان کا بھی ذکر کیا کہ حالات بہتر ہونے پر ان کی، زیلنسکی اور پیوٹن کی ایک سہ فریقی ملاقات ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا: “ہم پہلے ہی چھ جنگیں ختم کر چکے ہیں — جو کوئی آسان کام نہیں تھا۔ آج وائٹ ہاؤس میں سات اہم عالمی رہنما موجود ہیں اور ہم سب مل کر یوکرین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کام کریں گے۔”

ٹرمپ نے واضح کیا کہ کییف اور ماسکو دونوں امن چاہتے ہیں جبکہ وہ خود دنیا بھر میں استحکام اور تجارت کے فروغ کے خواہاں ہیں۔ ان کا کہنا تھا: “ہم پائیدار امن کی طرف اقدامات کر رہے ہیں۔ مقصد یہ ہے کہ ایسا معاہدہ ہو جو دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے تک قائم رہے۔”

پیوٹن کے حالیہ امریکہ کے دورے سے متعلق ایک سوال پر ٹرمپ نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ یہ روس کی کمزوری کی نشانی ہے۔ انہوں نے کہا: “ان کا یہاں آنا آسان فیصلہ نہیں تھا۔ یہ کسی شکست کی علامت نہیں تھی۔ پیوٹن نہیں چاہتے کہ ابھی جنگ بندی ہو اور دو سال بعد دوبارہ لڑائی شروع ہوجائے۔ لوگ مر رہے ہیں — ہم اسے روکنا چاہتے ہیں۔” دوسری جانب، یوکرینی صدر زیلنسکی نے ٹرمپ کی سفارتی کوششوں کی بھرپور حمایت کی اور کہا کہ یوکرین مذاکراتی عمل کے ذریعے جنگ کے خاتمے کے حق میں ہے۔ ان کے الفاظ میں: ہم صدر ٹرمپ کے اختیار کردہ سفارتی راستے کے ساتھ کھڑے ہیں

More From Author

بھارت کی زبانی جنگ بندی کی خلاف ورزی، پاکستان الرٹ پر ہے: اسحاق ڈار

سونے کی قیمتوں میں اضافہ، روپے کی قدر مستحکم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے