پی آئی اے کی پہلی پوسٹ حج پرواز کراچی پہنچ گئی، 318 حجاج کرام وطن واپس

کراچی

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (PIA) نے پوسٹ حج پروازوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، جس کے ذریعے سعودی عرب سے پاکستانی شہروں میں حجاج کرام کی واپسی کا عمل جاری ہے۔

جمعرات کی دوپہر پہلی پوسٹ حج پرواز PK-836 جدہ سے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پہنچی، جس میں 318 حجاج کرام سوار تھے۔

ایئرپورٹ پر حجاج کرام کا پی آئی اے اور ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (ASF) کے سینئر حکام نے پرجوش استقبال کیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق 10 جون سے شروع ہونے والے پوسٹ حج آپریشن کے دوران اب تک 1,000 سے زائد حجاج کرام وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔ یہ آپریشن 10 جولائی 2025 تک جاری رہے گا، جس کے تحت باقی تمام حجاج کو بھی محفوظ طریقے سے واپس لایا جائے گا۔

More From Author

پاکستان کا یورپی یونین کو امن کا پیغام، بھارت سے مذاکرات پر زور – بلاول بھٹو

خواتین کے لیے اسکواش کلینک کا کامیاب انعقاد – کراچی میں مثبت قدم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے