سائبر کرائم ایجنسی نے اسلام آباد کے صحافی کو حراست میں لے لیا

اسلام آباد:
قومی سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے جمعے کے روز اسلام آباد کے علاقے میڈیا ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے صحافی خالد جمیل کو ان کے گھر سے گرفتار کر لیا۔

ایجنسی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ گرفتاری "تمام قانونی کارروائی مکمل ہونے” کے بعد عمل میں لائی گئی، تاہم مزید تفصیلات آنے والے دنوں میں جاری کی جائیں گی۔

باخبر ذرائع کے مطابق خالد جمیل کے خلاف رواں سال کے آغاز میں ہی ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا، لیکن اس کی نوعیت یا دیگر پہلوؤں پر کچھ نہیں بتایا گیا۔ صحافی کی گرفتاری کی خبر جمعے کی شام کو سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی۔ صحافی اسد علی طور نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر دعویٰ کیا کہ جمیل کو ایف آئی اے اور این سی سی آئی اے کے اہلکاروں نے حراست میں لیا ہے

More From Author

جعلی کرنسی کا نیٹ ورک بے نقاب، کراچی میں 60 لاکھ روپے مالیت کے نوٹ برآمد

اسٹیٹ بینک نے بینکنگ سسٹم میں 1.4 کھرب روپے شامل کیے، روپے کی قدر میں اضافہ، سونے کی قیمت میں کمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے