بھارت کی زبانی جنگ بندی کی خلاف ورزی، پاکستان الرٹ پر ہے: اسحاق ڈار

لندن – نائب وزیرِاعظم اور وزیرِخارجہ اسحاق ڈار نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارت زبانی طور پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے، اور خبردار کیا ہے کہ پاکستان کسی بھی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دے گا۔

برطانیہ کے دورے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے مگر اپنی عزت اور سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا: “امن ہماری طرف سے قائم رہے گا، لیکن اگر بھارت نے میلی آنکھ ڈالی تو ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔”

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان کے خطے میں تعلقات بہتر ہو رہے ہیں، بالخصوص افغانستان اور ایران نے مثبت رویہ اختیار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ “ایران نے پاکستان کو حقیقی دوست تسلیم کیا ہے، جو کہ خطے کے لیے حوصلہ افزا پیش رفت ہے۔”

ملکی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے ڈار نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے اثرات مثبت انداز میں سامنے آ رہے ہیں اور 27ویں ترمیم کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔ ان کے مطابق معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے جبکہ زمین کی ڈیجیٹلائزیشن اور پاسپورٹ کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے جیسے اقدامات کامیابی سے جاری ہیں۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ میرپور ایئرپورٹ کو سیالکوٹ ایئرپورٹ کی طرز پر تعمیر کرنے کی تجویز دی گئی ہے اور اس کے لیے زمین خریدنے کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔ اس موقع پر انہوں نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی ارکانِ پارلیمنٹ کو یقین دلایا کہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، بالخصوص پاسپورٹ اور قونصلی خدمات سے متعلق مسائل جلد حل کیے جائیں گے

More From Author

ایمنسٹی کا الزام: اسرائیل غزہ کے عوام کو بھوک سے مار رہا ہے

Volodymyr Zelensky,

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے