امریکا کا پاکستان کی انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں کا اعتراف

اسلام آباد امریکا نے ایک مرتبہ پھر دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی نمایاں کامیابیوں کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے اسلام آباد کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے گا۔

یہ اعتراف وفاقی دارالحکومت میں منعقدہ انسدادِ دہشت گردی مکالمے کے تازہ دور کے دوران سامنے آیا، جس کی مشترکہ صدارت پاکستان کے اسپیشل سیکریٹری نبیل منیر اور امریکا کے ایکٹنگ کوآرڈینیٹر برائے انسدادِ دہشت گردی گریگری ڈی لوگر فو نے کی۔ دونوں فریقین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کی تمام صورتوں اور مظاہر کو ختم کرنے کے لیے کوششیں مزید تیز کی جائیں گی۔

مشترکہ اعلامیے کے مطابق واشنگٹن نے علاقائی اور عالمی امن کے تحفظ میں پاکستان کی “قابلِ ذکر کامیابیوں” کو سراہا، اور اس بات پر زور دیا کہ کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے)، داعش خراسان اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سمیت شدت پسند گروہوں کے خلاف مزید مؤثر اور مربوط حکمتِ عملی اپنائی جائے۔

امریکی وفد نے حالیہ حملوں میں جاں بحق ہونے والے عام شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا، اور جعفر ایکسپریس اور خضدار میں اسکول بس پر حملوں جیسے واقعات کی شدید مذمت کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا

More From Author

چیف جسٹس–اورنگزیب ملاقات، قانونی حلقوں میں سوالات جنم دینے لگی

پنجاب میں کریک ڈاؤن، 7 ہزار کلو مضرِ صحت گوشت برآمد — عوام کو خبردار کر دیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے