پاک فضائیہ نے میڈیکل برانچ میں کمیشنڈ آفیسرز کی بھرتی کے لیے آن لائن رجسٹریشن شروع کر دی ہے جو 23 نومبر 2026 کو بند ہو جائے گی۔ مرد و خواتین دونوں درخواست دے سکتے ہیں۔
میڈیکل اسپیشلسٹ کے لیے ایف سی پی ایس یا مساوی ڈگری اور 25 سے 35 سال عمر درکار ہے، انہیں اسکواڈرن لیڈر کے عہدے پر کمیشن ملے گا۔ جی ڈی ایم او کے لیے ایم بی بی ایس، ایک سال ہاؤس جاب اور 25 سے 33 سال عمر لازمی ہے، انہیں فلائٹ لیفٹیننٹ کا عہدہ ملے گا۔
درخواستیں صرف سرکاری ویب سائٹ joinpaf.gov.pk کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہیں۔