کراچی سے گوادر کے لیے پروازوں میں اضافہ، حکومت کا اہم فیصلہ

اسلام آباد – 31 جولائی 2025

عوام کی سہولت اور علاقائی روابط کو بہتر بنانے کے لیے وفاقی حکومت نے کراچی سے گوادر کے درمیان چلنے والی پروازوں کی تعداد بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

وزارت بحری امور کے وفاقی وزیر جنید انور چوہدری کی کوششوں سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی جانب سے اس روٹ پر مزید دو پروازیں بحال کی جا رہی ہیں، جو اگست کے پہلے ہفتے سے آغاز کریں گی۔

وفاقی وزیر نے اپنے بیان میں کہا کہ "فضائی روابط کسی بھی خطے میں تجارتی اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔ اب تک صرف ایک پرواز چل رہی تھی، جو کہ بالکل ناکافی تھی۔ اس میں اضافہ ایک خوش آئند قدم ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام وزیر اعظم شہباز شریف کے کاروبار دوست وژن کا عملی مظہر ہے، خاص طور پر گوادر اور اس کے فری زونز کی ترقی کے حوالے سے۔ "بہتر فضائی رسائی گوادر کو ایک علاقائی تجارتی مرکز بنانے کے ہمارے وژن کی تکمیل میں مددگار ثابت ہوگی۔”

جنید انور چوہدری کا کہنا تھا کہ نئی پروازیں نہ صرف مقامی کاروباری طبقے بلکہ بندرگاہ کے عملے اور لاجسٹکس سیکٹر کے لیے بھی سہولت کا باعث بنیں گی۔ "یہ فیصلہ سرمایہ کاری کو فروغ دے گا، تجارت کو آسان بنائے گا، اور سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل میں معاون ہوگا۔” انہوں نے اس فیصلے کو گوادر کی معاشی ترقی کے لیے "ایک نئے باب کا آغاز” قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ بڑھتی ہوئی فضائی سہولتیں شہر کی مکمل صلاحیت اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کریں گی

More From Author

عمران خان کو "انتہائی خراب حالات” میں رکھا جا رہا ہے، بیٹے قاسم خان کا انکشاف

ایرانی صدر پیزشکیان ہفتے کو پاکستان کے اہم دورے پر پہنچیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے