کراچی کے فائیو اسٹار ہوٹلز پر ممکنہ خطرہ — امریکی حکام پر عارضی پابندی عائد

واشنگٹن – 2 اگست، 2025:
امریکہ نے کراچی میں ممکنہ سیکیورٹی خطرے کے پیشِ نظر اپنے سرکاری اہلکاروں پر عارضی طور پر اعلیٰ درجے کے ہوٹلز جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ امریکی قونصل خانے کو خفیہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ ان ہوٹلز کو ممکنہ طور پر کسی خطرے کا سامنا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جمعے کو جاری کیے گئے سیکیورٹی الرٹ میں بتایا گیا:

"امریکی قونصل جنرل کراچی کو فائیو اسٹار ہوٹلز کے حوالے سے ایک مخصوص خطرے کی اطلاع موصول ہوئی ہے، جس کے باعث سرکاری اہلکاروں کو ان ہوٹلز کے دوروں سے فی الحال روک دیا گیا ہے۔”

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ ایسی صورتحال میں امریکی محکمہ خارجہ اپنے عملے پر مخصوص مقامات جانے کی پابندی لگاتا ہو۔ سیکیورٹی خدشات کی صورت میں اکثر ہوٹلز، مارکیٹس، شاپنگ مالز اور دیگر عوامی مقامات کو وقتی طور پر "نو گو ایریاز” قرار دیا جاتا ہے، تاکہ عملے کی جان و مال محفوظ رہ سکے۔

اس تازہ ترین ہدایت میں کراچی میں موجود امریکی شہریوں کو بھی خبردار کیا گیا ہے کہ وہ ہجوم سے دور رہیں، غیر ضروری طور پر نمایاں نہ ہوں، اور خاص طور پر ایسے مقامات پر محتاط رہیں جہاں غیر ملکی یا مغربی افراد کی آمدورفت عام ہو۔ یاد رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ پہلے ہی پاکستان کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کر چکا ہے، جس میں امریکی شہریوں کو یہاں غیر ضروری سفر سے گریز کا مشورہ دیا گیا ہے

More From Author

روس کا یوکرین پر ایک اور بڑا حملہ، کییف پر ڈرون حملوں میں 28 افراد جاں بحق، 150 سے زائد زخمی

ٹرمپ انتظامیہ کی نظر آذربائیجان اور وسطی ایشیائی ممالک پر — ابراہم معاہدوں میں توسیع کی کوششیں تیز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے