کراچی میں 17 جولائی سے بارش کا امکان، دیہی اضلاع بھی متاثر ہو سکتے ہیں

کراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں میں 17 جولائی سے 21 جولائی کے دوران ہلکی سے درمیانے درجے کی بارشوں کا سلسلہ متوقع ہے، جو کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس نئے مون سون سسٹم کے باعث شہری اور دیہی دونوں علاقے متاثر ہو سکتے ہیں۔

چیف میٹرو لوجسٹ کا کہنا ہے کہ فی الحال یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ آیا یہ سسٹم شدت اختیار کرے گا یا نہیں۔ اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ یہ سمندر سے کتنی نمی حاصل کرتا ہے۔ تاہم، نچلے علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ بھی خارج از امکان نہیں ہے۔

اطلاعات ہیں کہ جنوب سے مرطوب ہوائیں ملک میں داخل ہو رہی ہیں، جو 13 جولائی سے مزید شدت اختیار کریں گی۔ اسی دوران ایک نیا ویسٹرن ویو بھی شام کے وقت پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 15 سے 17 جولائی کے دوران سندھ کے کئی اضلاع بشمول سانگھڑ، سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، اور حیدرآباد میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارشیں ہونے کی توقع ہے۔

ادھر تھرپارکر، مٹھی، بدین، میرپورخاص اور خیرپور جیسے دیہی علاقوں میں بھی بارش کے امکانات ہیں۔ خاص طور پر تھرپارکر اور مٹھی میں موسلادھار بارش کے ساتھ تیز ہوائیں اور گرج چمک متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ موسم کی صورتحال سے باخبر رہیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں، خاص طور پر نشیبی علاقوں میں رہنے والے لوگ۔

More From Author

کراچی میں غیر قانونی پارکنگ فیسوں کے خلاف عوام کی فتح!

بلوچستان میں دہشت کی نئی لہر: دہشت گردوں نے 9 مسافروں کو بےدردی سے قتل کر دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے