کراچی میں آن لائن منشیات کی ترسیل کا نیٹ ورک بے نقاب، دو ملزمان گرفتار

کراچی: شہر قائد میں آن لائن منشیات فروشی کا ایک اور نیٹ ورک سامنے آگیا ہے، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا اور ایک کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) اور سی آئی اے پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو حراست میں لیا جو آن لائن منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث تھے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالـغنی اور ذیشان کے ناموں سے ہوئی، جنہیں پریڈی اور شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقوں سے پکڑا گیا۔

ایس ایس پی ایس آئی یو امجد احمد شیخ کے مطابق ملزمان کے قبضے سے بڑی مقدار میں منشیات برآمد ہوئی جن میں آئس، کرسٹل اور ہیروئن شامل ہیں۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ دونوں ملزمان منشیات ہُب اور وندر سے خرید کر کراچی میں سپلائی کرتے تھے۔

تحقیقات سے یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ نیٹ ورک آن لائن آرڈر کے ذریعے منشیات کی ترسیل کرتا تھا۔ صارفین سے پہلے ایڈوانس رقم اور لوکیشن لی جاتی، جس کے بعد مال شہر کے مختلف مقامات پر پہنچایا جاتا تھا۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ اس نیٹ ورک کے دیگر سہولت کاروں اور سرغنہ تک رسائی حاصل کی جا سکے

More From Author

حکومت کا یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے لیے 27 ارب روپے کے ریسکیو پیکج کا منصوبہ

 قطر سے ایل این جی کی ترسیل مؤخر کرنے پر پاکستان کی کوششیں، طلب میں کمی بڑی وجہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے