بدھ کے روز ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کے ایک گھر میں 18 سالہ گھریلو ملازم نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
ایس ایچ او ساحل، شاہد تاج کے مطابق، متوفی کی شناخت عابد مجاہد کے طور پر ہوئی ہے، جس نے مبینہ طور پر گھر کے مالک کے پستول سے خود کو گولی ماری۔
پولیس افسر نے عابد کے کزن کے حوالے سے بتایا کہ وہ کافی عرصے سے ذہنی دباؤ کا شکار تھا اور اکثر کہا کرتا تھا کہ وہ "صاحب کے پستول سے اپنی زندگی ختم کر دے گا”۔
لاش کو قانونی کارروائی کے لیے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کر دیا گیا۔