فیلڈ مارشل نے جنگ بھی جیتی اور عوام کے دل بھی، فیصل واوڈا

اسلام آباد – سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نہ صرف عسکری محاذ پر کامیابیاں حاصل کی ہیں بلکہ عوام کا اعتماد اور محبت بھی جیت لی ہے، اور آج وہی پاکستان کے اصل رہنما ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے سیاسی قیادت پر کڑی تنقید کی اور انہیں نااہل و غافل قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے بارہا ایوان میں ماحولیاتی تبدیلی جیسے سنگین مسائل پر توجہ دلائی، لیکن آج بھی سیاسی رہنما پرانی باتیں دہرا رہے ہیں، کوئی سوشل میڈیا پر وقت ضائع کر رہا ہے اور کوئی صرف الزام تراشی میں مصروف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کرپشن کا بازار گرم ہے۔ خیبر پختونخوا میں درختوں کی بے دریغ کٹائی ہوئی، سندھ کی بدانتظامی سب کے سامنے ہے، سرکاری گودام گندم سے بھرے ہوئے تھے مگر نااہلی کے باعث ہزاروں ٹن گندم ضائع ہوگئی۔ چینی اور گندم کا بحران 75 برس سے حل نہیں ہو سکا۔

فیصل واوڈا کے مطابق عوام آج فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ کھڑے ہیں۔ “انہوں نے نہ صرف جنگ جیتی بلکہ عوام کے دل بھی جیتے ہیں۔ ان کی کاوشیں دنیا میں پاکستان کی اہمیت اجاگر کر رہی ہیں۔ ان کے ایک غیر ملکی دورے سے ہی اربوں روپے کی سرمایہ کاری آتی ہے۔”

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کو کمزور کرنے کی کوششیں ناکام ہوئیں، اور پاکستان کی ترقی کے لیے قیادت کا تسلسل لازمی ہے۔ ان کا کہنا تھا: “جو بھی اس تسلسل کو توڑنے کی کوشش کرے گا، وہ کچلا جائے گا۔ 2026 پاکستان کے لیے بڑے مثبت واقعات کا سال ہوگا۔”

فیصل واوڈا نے قومی بحرانوں میں فوج کے کردار کو سراہا اور کہا: “جب بھی سیلاب یا کوئی آفت آتی ہے تو سب سے پہلے فوج ہی عوام کی مدد کے لیے پہنچتی ہے۔”

پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ قیادت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینیٹ کی نشستوں پر بدانتظامی نے پارٹی کو نقصان پہنچایا۔ “یہ سب اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارے پارلیمنٹرین اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہے۔”

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کسی ایک جماعت کی جاگیر نہیں ہے۔ “جو بھی ملک کے لیے اچھا کام کرے گا ہم اس کی تعریف کریں گے۔ بدقسمتی ہے کہ پاکستان آج تک کوئی حقیقی جمہوری رہنما پیدا نہ کر سکا۔” سابق وفاقی وزیر نے اپنے بیان کے اختتام پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا: “ہم پاکستان کا مستقبل ان میں دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے استحکام کے لیے اقدامات کیے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے

More From Author

کراچی بلیک آؤٹ: پی آئی اے کے دفاتر اندھیرے میں، طیاروں کی مرمت خطرے میں

بارش کے دوران خاتون سے بدسلوکی کرنے والا شخص کراچی میں گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے